• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید