• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شدید گرمی کے باعث قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ ملتوی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی میں ہونیوالی نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ شدید گرمی کے باعث ملتوی کردی گئی۔ چیمپئن شپ 14 سے 17 مئی تک شیڈول تھی۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دو ڈپارٹمنٹس نے گرم موسم کی وجہ سے چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایونٹ میں شریک اکثر یونٹس شیڈول کے مطابق ایونٹ کیلئے راضی تھے۔ 

آرگنائزنگ کمیٹی نے ایونٹس کی تاریخ پر حتمی فیصلے کا اختیار صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن کو دیا ہے۔ 

فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن نے چیمپئن شپ کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق اب 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اب اکتوبر نومبر میں منعقد ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید