• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ کی مریم نواز کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بطور ضمانت جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی 7 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے۔

نیب کے شوگر مل کیس ختم کرنے پر زرِ ضمانت کی واپسی کی استدعا کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید