• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مختلف علاقوں میں 6 خواتین سے مبینہ زیادتی، مقدمات درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں 6 خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعات ہوئے، جن کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے یہ واقعات 9 مئی کو رپورٹ ہوئے تھے، تمام واقعات کے مقدمات درج ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلم ٹاﺅن میں سابق منگیتر نے میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی۔

نولکھا میں ملزم نے شادی کا جھانسا دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ساندہ میں ملزم گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر 5 لاکھ روپے اور چین لے گیا۔

ہیئر میں نوکری کا جھانسا دے کر پانچ افراد نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ہربنس پورہ میں ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا بنایا جبک نشتر کالونی میں ملزم نے 16سال لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

قومی خبریں سے مزید