• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر خزانہ خرم شہزاد کا پیٹرول مہنگا ہونے سے متعلق دعویٰ ماہر معاشیات فرخ سلیم نے مسترد کردیا

مشیر خزانہ خرم شہزاد کا پیٹرول مہنگا ہونے سے متعلق دعویٰ ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں خرم شہزاد، ڈاکٹر فرخ سلیم اور معاشی تجزیہ کار شہباز رانا نے شرکت کی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول اس لیے مہنگا ہے کہ اُس کے زرمبادلہ کے ذخائر ہم سے زیادہ ہیں۔

ماہر معاشیات نے خرم شہزاد کا دعویٰ مسترد کیا اور کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا زرمبادلہ کے ذخائر سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ افغانستان کے پاس زرمبادلہ کے کونسے ذخائر ہیں، وہاں پیٹرول مہنگا کیوں نہیں ہوا؟

قومی خبریں سے مزید