• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہری اپنی کمیونٹی والوں کو نوکریاں دلوانے میں جعلسازی کرتے ہیں: برطانوی میڈیا کی رپورٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اپنی کمیونٹی والوں کو نوکریاں دلوانے میں جعلسازی کرتے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی نیٹ ورکس خفیہ انٹرویو کے سوالات ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں۔

گوگل کے سابق کنٹریکٹر کی رپورٹ میں امریکی ٹیک ورکرز کی ملازمتیں بھارت منتقل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سابق گوگل کنٹریکٹر اسٹیون ایجنگٹن کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی جگہ آنے والے ملازمین کو ٹریننگ دینے پر مجبور کیا گیا، بھارتی ملازم بھرتی ہو تو وہ خفیہ انٹرویو کے سوالات دیگر بھارتیوں سے شیئر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بھارتی قونصل خانوں میں جعلی ڈگریوں کے حامل نوجوانوں کو امریکی ایچ ون بی ویزا دینے کے انکشافات بھی سامنے آئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید