• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتکاری ترجیح لیکن دوسری زبانیں بھی اچھے سے جانتے ہیں، باقر قالیباف

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ، باقر قالیباف۔فوٹو: فائل
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ، باقر قالیباف۔فوٹو: فائل

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے قومی جہاد کو 100 دن گزر چکے ہیں۔

ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ سفارتکاری کی زبان کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہم دوسری زبانیں بھی اچھے سے جانتے ہیں۔ وعدوں کی خلاف ورزی ہوئی، تو اُس زبان میں جواب دیں گے، جس پر ہمیں زیادہ عبور حاصل ہے۔

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے مزید کہا کہ آپ نے جو گھوڑا خود تیار کیا ہے، اب اسی پر سوار رہیں اور اس کے نتائج بھگتیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے قومی جہاد کو 100 دن گزر چکے ہیں، ایران کا ساتھ دینے والوں پر خدا کی سلامتی ہو، جنہوں نے دشمن کو مایوس کیا اور ایران کو خونخوار بھیڑیوں کے جبڑوں سے نکال لیا، ایران زندہ باد، عظیم ایرانی قوم کی مزاحمت پائندہ باد۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید