• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: پکتیکا میں کچرے سے برآمد مارٹر شیل میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں کچرے سے ملنے والا مارٹر شیل پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا مارٹر شیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران ہوا۔ واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں کچرے سے ملنے والے جنگی ساز و سامان کے حادثات میں رواں سال 126 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید