• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید اپاچی ہیلی کاپٹر ایرانیوں نے مار گرایا، جوابی کارروائی ضروری ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرتے امریکا کے انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر کو ایرانیوں نے مار کر گرایا ہے۔ 

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں ابھی امریکی فوج کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر پر دو پائلٹ سوار تھے، دونوں محفوظ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کی جوابی کارروائی ضروری قرار دے دی۔

خیال رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج کا اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جبکہ اس میں سوار عملے کے دونوں ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

امریکی اخبار کا کہنا تھا تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوا یا کسی فنی خرابی یا حادثے کا شکار ہوا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ محفوظ ہیں، ہیلی کاپٹر گرنے سے متعلق باضابطہ رپورٹ جلد جاری کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید