• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کے اسٹاروبیلسک میں ہاسٹل پر ڈرون حملہ سے 21 طلبا ہلاک ہوئے، روسی سفیر

پاکستان میں متعین روسی سفیر البرٹ خوریف۔فوٹو: فائل
پاکستان میں متعین روسی سفیر البرٹ خوریف۔فوٹو: فائل

پاکستان میں متعین روس کے سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد میں یوکرین تنازع پر پریس بریفنگ میں یوکرین پر اسٹاروبیلسک میں طلبا کے ہاسٹل پر ڈرون حملے کا الزام عائد کیا۔ 

روسی سفیر نے کہا کہ اسٹاروبیلسک حملے میں 21 طلبا ہلاک ہوئے اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ روس نے یوکرین کے فوجی صنعتی مراکز پر جوابی حملے شروع کر دیے ہیں۔ کیف پر حملوں میں جدید روسی میزائل استعمال کیے گئے۔

البرٹ خوریف نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک نے اسٹاروبیلسک حملے کو نظر انداز کیا۔  کیف کو مسلسل فوجی امداد امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان سمیت 20 ممالک کے 51 صحافیوں نے حملے کے مقام کا دورہ کیا، جوہری تنصیبات پر حملے عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان یوکرین تنازع پر متوازن اور غیر جانبدار مؤقف رکھتا ہے۔

روسی سفیر نے کہا روس نے غیر ملکی شہریوں اور سفارتی عملے کو کیف چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔  

بین الاقوامی خبریں سے مزید