یورپی ممالک نے فلسطینیوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مغربی کنارے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس اور ناروے نے مشترکا بیان میں کہا کہ اسرائیلی انتہا پسند آبادکار حمایتیوں کے ساتھ فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مشترکا بیان میں مزید کہا گیا کہ پُرتشدد اسرائیلی آبادکار فلسطینیوں کے انسانی حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔
مشترکا بیان کے مطابق اسرائیل نے اقدامات نہ کیے تو ہم آبادکاروں کے خلاف مزید اقدامات کریں گے۔