• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی علاقہ نہیں، ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز امریکا سے ہزاروں میل کے فاصلے پر ہے، بحری حدود بالکل واضح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنی علاقائی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف ہمیشہ چوکس رہتی ہیں، ہمارے علاقے کے نزدیک غیر ملکی افواج مسلسل خطرات کی زد میں ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ خطرات ان کو اپنی انسانی غلطیوں، حادثات یا فائرنگ تبادلے کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطرات کم کرنے کا بہترین حل یہ ہے کہ وہ یہاں سے چلے جائیں، ہم سفارتکاری کی زبان کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہم دوسری زبانیں بولنا بھی جانتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید