بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے ریاست اتر پردیش کے سب سے بڑے سیاحتی مقام ایودھیا میں 3.31 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی زمین خرید لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2,134 اسکوائر فٹ پر مشتمل یہ پراپرٹی دریائے سرایو کے کنارے قائم 75 ایکڑ کے ایک منصوبے کا حصہ ہے جہاں کلب ہاؤس، لگژری اپارٹمنٹس اور فائیو اسٹار ہوٹل بنایا جا رہا ہے۔
رنبیر کپور نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایودھیا میرے لیے روحانی اور تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور میں اسے اپنے خاندان کی میراث کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور نے حال ہی میں بڑے بجٹ کی فلم ’رامائن‘ میں بھگوان رام کا کردار ادا کیا جسے جَلد ریلیز کیا جائے گا۔