ایبٹ آباد میں بے نظیر شہید ہسپتال کے قریب ایک شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھہ گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے زبردستی کھمبے سے نیچے گرا دیا۔
ایک شخص بے نظیر ہسپتال کے قریب واقع بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور کود کشی کی کوشش کی، پیسکو حکام نے علاقے کی بجلی بند کر دی، کافی دیر کی تگ و دو کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاتیں مار کر اور دھکے دے کر اس شخص کو کھمبے سے نیچے گرا دیا۔
اس سے قبل ریسکیو اہلکاروں نے کھمبے کے نیچے غبارہ نما چادر بچھائی جس کے باعث یہ شخص اس شیٹ پر آ کر گرا اور زخمی ہونے سے بچ گیا، لوگوں نے اس شخص کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔