• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کی ابوظبی کے نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سلطنتِ عمان نے متحدہ عرب امارات کے ابوظبی میں واقع براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

عمانی وزارتِ خارجہ کے مطابق سلطنتِ عمان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے اور امارات کی سلامتی، خودمختاری اور سرزمین کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے۔

عمانی حکام نے کہا کہ جارحانہ اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں جبکہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید