اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے لاکھوں مستحقین کے لیے بڑی خوشخبری ، وفاقی حکومت نےکفالت پروگرام کےتحت سہ ماہی رقم میں چوبیس اعشاریہ ایک چار فیصداضافےکافیصلہ کیا ہے۔سہ ماہی رقم ساڑھے چودہ ہزار روپے سے بڑھاکر اٹھارہ ہزار روپے مقرر کی جائے گی،اضافے کا اطلاق جنوری 2027 سے کیا جائے گا، رواں مالی سال کےاختتام تک کفالت پروگرام میں2 لاکھ مستحق خاندانواں کااضافہ کیاجائےگا۔