• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور

اسلام آبا( جنگ نیوز) وفاقی حکومت مالیاتی دباؤ اور بچت کے پیش نظر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کو ختم کر کے اسے صوبوں کے حوالے کرنے یا اس میں بڑی تبدیلیاں لانے پر غور کر رہی ہے۔ اس اقدام سے سالانہ تقریباً 845 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔اس حوالے سے بی آئی ایس پی کو صوبائی معاملہ قرار دے کر اسے صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز زیر غور ہے،تاہم حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ ابھی زیر غور ہے۔دوسری جانب جنوری 2027 سے بی آئی ایس پی کی رقم 14,500 سے بڑھا کر 19,500 روپے کرنے کا بھی امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید