• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایرانی مالیاتی، شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی امریکی پابندیوں میں ایران سے منسلک شخصیات، کرنسی ایکسچینج اور 19 جہاز شامل ہیں۔

ان اقدامات سے ایران کےلیے پوشیدہ مالیاتی نظام اور غیرقانونی جہاز رانی کے نظام پر پابندی عائد کی گئی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس نظام سے ایران کو تیل اور پیٹرو کیمیکل کی فروخت سے سالانہ اربوں ڈالر منتقل ہوتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید