• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں 2تھانیداروں اور پٹواری کے خلاف مقدمات درج

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)تھانہ اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ پولیس کے سب انسپکٹر اشرف گورائیہ کے خلاف تھانہ بھکھی کے قتل کیس کے ملزم ظفر حیات کو بے گناہ قرار دینے کی خاطر 5لاکھ روپے رشوت طلب کرنے اور ایک لاکھ 30ہزار روپے رشوت لینے کے باوجود بیگناہ قرار نہ دینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔یہ مقدمہ گائوں مرادے کلاں کے کاشتکار محمد منیر حسین کی درخواست کی ابتدائی تحقیقات کے بعد درج کیا گیا ہے جو ملزم ظفر حیات کا بھائی ہے۔ دریں اثنا تھانہ اینٹی کرپشن نے گائوںٹینڈے گورو کے کاشتکار رائے نوید کھرل کی درخواست پر سب انسپکٹر پولیس رائے قلب حسین کے خلاف بھی رشوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ گائوں جاتری کہنہ کے کاشتکارمنشاء کی درخواست پر محکمہ مال کے پٹواری ظہور احمد کے خلاف جعلسازی سے کاشتکار کی ا راضی اس کے ٹھیکے دار کے نام لگانے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ 
تازہ ترین