• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی طاقت پاک چین دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ،چوہدری نثار

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چین کے سفیر نے کوئٹہ دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چینی حکومت اور عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ  ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین خطے کے امن کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہتا ہے۔بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دیرینہ اور بے لوث دوستی امن و ترقی مخالف قوتوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے تاہم کوئی طاقت دونوں ملکوں کی دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اسٹرٹیجک تعلقات خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے ضامن ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔ چینی انجینئرز اور ورکرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین