• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے

فوٹو بشکریہ وزارت خارجہ آفیشل ایکس اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ وزارت خارجہ آفیشل ایکس اکاؤنٹ 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 26 سے 28 مئی تک نیویارک میں قیام کریں گے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کا موضوع عالمی امن و سلامتی اور اقوام متحدہ کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس چین کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور ان کی اقوام متحدہ کے سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید