• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے سائبر اسپیس تک آزاد اور منظم رسائی کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا، ایرانی نائب صدر

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف(فائل فوٹو)۔
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف(فائل فوٹو)۔

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران نے سائبر اسپیس تک آزاد اور منظم رسائی کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا۔ 

اپنے بیان میں ایرانی نائب صدر نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بحالی کے ساتھ اسمارٹ سروسز کو مزید بہتر اور منظم بنایا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام کے مطالبات پورے کیے جائیں گے جو نظام اور ملک کے ساتھ کھڑے رہے۔ 

محمد رضا عارف نے کہا کہ علم پر مبنی ترقی اور سائنسی برتری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید