• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل سے قیمتی سامان چرانے میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار، ملزمان میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں پاکستان اسٹیل سے قیمتی دھاتیں اور سامان چوری کرنے والے 10 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 30 کلو گرام کاپر، 3 موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کافی عرصے سے پاکستان اسٹیل سے دھاتیں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں سے 4 بن قاسم تھانے جبکہ ایک اہلکار پولیس ہیلپ لائن مددگار 15 میں تعینات ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری شدہ سامان علی نامی اسکریپ ڈیلر کو فروخت کرتے تھے، گروہ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور نیٹ ورک سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید