• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی سلامتی کے لیے خدمات اور قربانیوں کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں، افواجِ پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی اور قربانیوں پر فخر ہے۔

انہوں نے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور عید کے موقع پر فرائض انجام دینے والے افسران اور جوانواں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے وزیراعظم کی عید کی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور اس پر مسرت موقع پر پوری قوم کے لیے خوشیوں، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔

سروسز چیفس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افواجِ پاکستان وطن کے دفاع اور سلامتی کےلیے ہروقت تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید