• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم ایوب کا بچھڑا قربانی کے دوران بے قابو ہوکر کھڑا ہوگیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے۔ خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوئے پھر فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔ 

پی ایس ایل فائنل میں خاموش بیٹ میں کچھ جان آئی لیکن حیدر آباد کنگز کو فتح نہ دلواسکے۔ ان دنوں کراچی میں ری ہیب میں مصروف ہیں۔ 

عید کے دنوں میں مہنگا جانور خریدا۔ دو ہفتے خوب خاطر کی۔ عید پر بچھڑے کی گردن پر صائم ایوب نے چھری چلائی اور اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب بچھڑا چھری پھیرنے کے دوران کنٹرول سے باہر ہوکر کھڑا ہوگیا اور مجمع گھبرا کر دور دور ہوگیا۔

بعدازاں بڑی مشکل سے جانور کو قابو کیا گیا اس دوران بچھڑا خون زیادہ نکلنے سے ہمت ہار گیا اور قربانی کا عمل مکمل ہوا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید