• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں اہم ملاقات کل ہوگی

نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کل امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کےلیے واشنگٹن جائیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر واشنگٹن جائیں گے، مارکو روبیو سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں میں اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اورخطے میں امن و استحکام پر گفتگو ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے علاقائی امن کے فروغ کےلیے پر عزم ہے، دورہ پاکستان اورامریکا کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید