محکمۂ ریلوے نے کوئٹہ سے آج بھی ٹرین سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہو گی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 2 روز سے ٹرین سروس معطل ہے اور سروس ناگزیر وجوہات کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق کراچی کے لیے بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہیں۔