نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹرین دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضرور ی ہے ، انہوں نے دھماکے کی شدید مذمتکرتے ہوئے اسے دہشتگردی کی سنگین کارروائی قرار دیا اور کہا کہدہشتگردی کسی بھی شکل یا صورت میں قابل قبول نہیں۔ترجمان سیکریٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتونیو گوتریس نے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔