• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب سعد رفیق رش میں پھنس گئے، اسکردو کی پرواز مس ہوگئی


خواجہ سعد رفیق : فائل فوٹو
خواجہ سعد رفیق : فائل فوٹو 

اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر رش میں ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق بھی پھنس گئے، ان کی اسکردو کی پرواز مس ہوگئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نجی ایئر لائن کی پرواز سے انتخابی مہم کے لیے اسکردو جارہے تھے۔

خواجہ سعد رفیق سمیت اسی پرواز کے 10 سے زائد دیگر مسافر بھی بروقت ایئرپورٹ نہیں پہنچ سکے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کے باہر صبح کے اوقات میں بدترین ٹریفک جام رہا ، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مسافر بروقت ائرپورٹ نہ پہنچ سکے، ٹریفک میں پھنسے مسافروں میں پی ٹی آئی کے رہ نما اسد قیصر بھی شامل تھے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ انہیں اسکردو جا نے سے روکنے کیلئے سڑک بند کی گئی، انہیں گلگت بلتستان جانے سے روکا گیا، بلاول بھٹو گلگت بلتستان جا رہے ہیں، امیر مقام گلگت بلتستان میں ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ آپ گلگت بلتستان کے الیکشن کو متنازع بنا رہے ہیں، اس طرح الیکشن کرنا ہے تو پھر سلیکشن کر لیں پیسہ الیکشن پر خرچ نہ کریں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج سیکڑوں افراد اپنی فلائٹس سے محروم ہوگئے، امیدوار کو الیکشن مہم کا حق نہ ہو تو اس سے بہتر ہے آپ الیکشن نہ کروائیں، آپ الیکشن پر پیسہ نہ خرچ کریں بلکہ فارم 47 پکڑوا دیں۔


قومی خبریں سے مزید