• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجیت کمار کی والدہ 89 برس کی عمر میں چل بسیں

تامل فلموں کے معروف اداکار اجیت کمار کی والدہ موہنی مانی 89 برس کی عمر میں چل بسیں۔

55 سالہ اداکار کی والدہ کافی عرصہ سے عمر رسیدگی سے جڑے صحت کے مسائل کا شکار تھیں، انہوں نے چنئی کے نجی اسپتال میں دم توڑا۔

اداکار اجیت کمار اپنی والدہ کی موت کے وقت دبئی میں موجود تھے تاہم خبر ملتے ہی وہ فوری طور پر چنئی لوٹ آئے۔

موہنی مانی کی وفات کی خبر پر تامل فلم انڈسٹری، مداحوں اور کئی معروف شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا، ان میں کمل ہاسن اور اداکار وجے بھی شامل ہیں۔

اجیت کے بھائی انیل کمار نے ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے، جس میں والدہ کی محبت، قربانیوں، مہربانی اور خاندان کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ موہنی مانی تقسیمِ ہند کے دوران بھارت منتقل ہونے والے سندھی خاندانوں میں شامل تھیں، انہوں نے 60 سالہ کامیاب اذدواجی زندگی گزاری، وہ اپنی اولاد کی کامیابیوں پر فخر کیا کرتی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید