بجٹ 27-2026ء کے لیے سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوگا، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پی ایس ڈی پی کی مد میں 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف بھی تجویز کیا جائے گا، جو 4 فیصد مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبوں کےنمائندے بھی شریک ہوں گے، اے پی سی سی کی تجاویز قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس 3 جون کو وزیراعظم کی زیرصدارت متوقع ہے۔