• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار وفاقی وزیر ہیں، اب بڑے ہوجائیں، کھوسہ

Chauhadry Nisar Is Federal Minister He Should Grow Now Khosa
پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پر برس پڑے،انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری نثار آپ وفاقی وزیر ہیں، آپ کو اب بڑا ہوجانا چاہیے ۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار خدا کا خو ف کریں، ایک لڑکی پر اتنا ظلم ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا محاسبہ کیا جارہا ہے نہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل،چوہدری نثار کو صرف ڈاکٹرعاصم اور ایان علی نظر آتے ہیں،ہم تو سولی پرچڑھنےوالے ہیں معافی کیوں مانگیں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ شرم کرو 23سالہ ماڈل اور پاکستان کی سافٹ امیج کا نام آپ نے ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے، شرم کریں،خدا کا خوف کریں،پاکستان کے سافٹ امیج پر ظلم بند کریں ۔
تازہ ترین