• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو پر شدید تنقید کی۔

 بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران کپل شرما کے کامیڈی شو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس شو میں ہر اداکار ٹرانسجینڈر بن کر کیوں لوگوں کو ہنسانا چاہتا ہے، مجھے اس بات سے اب چڑ ہونا شروع ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا ٹرانسجینڈر یا عورت کا روپ دھار کر بے ہودہ گفتگو کرنا کامیڈی ہے؟

اُنہوں نے کہا کہ ایک دفعہ، 2 دفعہ یا 4 دفعہ ایسا ہو گیا، چلو ٹھیک ہے، کوئی باقاعدہ ٹرانسجینڈر کا کردار ادا کیا جا رہا ہو تو بھی بات سمجھ آتی ہے لیکن اب تو مسلسل اس قسم کا مواد دکھایا جا رہا ہے۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ کیا لوگوں کو اچھا لگے گا کہ ہم سینئر اداکارائیں، ہمیشہ اسکرین پر آدمیوں کا روپ دھار کر الٹے سیدھے مذاق کرتی نظر آئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید