پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی مہندی کی تقریب کی حسین تصاویر شیئر کیں، جو مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
مومنہ اقبال نے اپنی مہندی کی تقریب کے لیے سنہری کتان سلک لہنگے کا انتخاب کیا، جس پر نفیس ٹون آن ٹون کڑھائی کی گئی تھی، دوسری جانب ان کے دولہا حمزہ حبیب نے سنہری کام سے مزین سیاہ شیروانی زیب تن کی، جوڑے نے رنگ برنگی کشیدہ کاری والی روایتی شال کے ساتھ تصاویر بنوا کر اپنی خوبصورت جوڑی کو مزید نمایاں کیا۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دولہا کے نام محبت بھرا پیغام بھی لکھا کہ ’میرے حمزہ‘ جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
مہندی کی تقریب میں مومنہ نے رسٹ رنگ کا خوبصورت لہنگا چولی پہنا، جس پر سنہری زردوزی اور ٹلہ ورک کیا گیا تھا، جبکہ جامنی رنگ کے دیدہ زیب دوپٹے نے ان کے انداز کو مزید دلکش بنا دیا، روایتی جیولری، ہاتھوں پر مہندی اور سونے کی چوڑیوں نے ان کے برائیڈل لک کو چار چاند لگا دیے۔
یاد رہے کہ مومنہ اقبال حالیہ دنوں اپنی شادی سے قبل ایک تنازع کی وجہ سے بھی خبروں میں رہیں، تاہم تمام تر مشکلات کے باوجود انہوں نے حمزہ حبیب کے ساتھ طے شدہ تقریبات کا آغاز کیا اور اب ان کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔
مداح سوشل میڈیا پر اس جوڑی کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ مومنہ اقبال کے روایتی اور دلکش برائیڈل انداز کی بھی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔