• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ اقبال کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل، دلکش انداز توجہ کا مرکز بن گیا

--تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
--تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل ہوگئیں، ان کا دلکش انداز بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

مومنہ اقبال اپنی شادی کے بعد نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہیں، چند روز قبل مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے سادہ خاندانی تقریب میں نکاح کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اب ان کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔

دعائے خیر کے موقع پر مومنہ اقبال نے سنہرے اور ہلکے گلابی (ٹی پنک) رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری دبکا ورک کیا گیا تھا، دلہن کا حسین انداز اور خوبصورت لباس صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دوسری جانب حمزہ حبیب نے ہلکے ٹی پنک رنگ کا کرتا شلوار اور کوٹ پہن رکھا تھا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں خوش اور پُرجوش نظر آئے، جبکہ مداح بھی اس خوبصورت جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید