کراچی میں شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر ای سسٹم نے سیکڑوں چالان کیے، حتمی چالان کی تعداد رات 12 بجے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر لین پر عملدرآمد کے پہلے روز فی الحال دائیں جانب دوسری لین پر آنے والے بائیکرز کے چالان نہیں بھیجے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ فاسٹ ٹریک پر موٹر سائیکل، رکشہ اور کمرشل گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ موٹر سائیکل اور کمرشل گاڑی چلانے والے تیسرے اور چوتھے ٹریک پر رہیں۔
پیر محمد شاہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دائیں طرف دوسری لین میں آنے والے موٹر سائیکل اور کمرشل گاڑیوں کے چالان بھیجے جائیں گے۔