• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

شاہینز اور بنگال ٹائیگرز دونوں کو گول کرنے کے متعدد مواقع ملے لیکن دفاعی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ میچ کے برابر ہونے پر دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔

پاکستان اب 4 جون کو ٹورنامنٹ کے میزبان مالدیپ کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے میدان میں اترے گا جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 7 جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ کی سرفہرست دو ٹیمیں 10 جون کو فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید