خیرپورناتھن شاہ+میہڑ(نامہ نگاران) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کےسر براہ سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ چہرے تبدیل ہونے سے سندھ کے حالات میں تبدیلی نہیں ہوگی ۔خیرپورناتھن شاہ میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں دورے کے دوران صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں عوام ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں تاکہ ہم حقیقی معنی میں تبدیلی لائیں اور عوام کے مسائل حل کریں۔