• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں ان کے دولہا سے متعلق تجسس بڑھ گیا ہے۔

مومنہ اقبال مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دولہا حمزہ حبیب لاہور سے تعلق رکھنے والی کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں، اگرچہ وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے، تاہم حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد وہ خبروں کا مرکز بن گئے ہیں۔

حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی، جبکہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں، جوڑے نے مئی 2026ء کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا۔

اب تک ان کی مہندی، دعائے خیر اور نکاح کی تقریبات لاہور میں منعقد ہو چکی ہیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

حمزہ حبیب کو اس وقت عوامی پزیرائی بھی حاصل ہوئی جب انہوں نے مومنہ اقبال کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ کو شیرنی قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں ہر مشکل وقت میں مومنہ اقبال کا ساتھ دوں گا اور کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید