• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ناجائز تعلقات کی مخالفت پر ماں نے عاشق کیساتھ ملکر 15سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ماں پر اپنے 15 سالہ بیٹے کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر بیٹے کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ دونوں کے ناجائز تعلقات کی مخالفت کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول ویرندر نے اپنی ماں گنگاما اور درگپا کے تعلقات پر کئی بار اعتراض کیا تھا اور اس بارے میں رشتے داروں اور گاؤں والوں کو بھی آگاہ کیا تھا جس پر گھر میں اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد لڑکے کی لاش گاؤں کے قبرستان میں خفیہ طور پر دفن کر دی گئی، واقعے کو چھپانے کے لیے گنگاما نے خود اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور تلاش کی کارروائیوں میں بھی حصہ لیا۔

عدالت کی ہدایت پر قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کے دوران بیانات میں تضادات، کال ریکارڈز اور دیگر شواہد کی مدد سے قتل کا راز بے نقاب کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز قبرستان سے لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی جبکہ پولیس نے گنگاما اور درگپا کو حراست میں لے لیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید