• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کا فلم ’کالا ہرن‘ بنانیوالوں کو قانونی نوٹس، ریلیز مشکل میں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے مبینہ طور پر ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ کے بنانے والوں کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم کالے ہرن کے اس مشہور کیس پر بنی ہے جس کا سامنا اداکار گزشتہ کئی برسوں سے کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کی قانونی ٹیم نے فلم کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر کو جو نوٹس بھیجا ہے، اس میں فلم کی ریلیز روکنے اور تمام پروموشنل ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوٹس میں یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر ان مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے سلمان خان کے قانونی نوٹس پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ اس قانونی نوٹس کا مقصد یہ ہے کہ سلمان خان کی شہرت اور طاقت کا فلم کی ٹیم پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ پیچھے ہٹ جائیں۔

سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کے بعد ان فلم کی ریلیز مشکل میں پڑ گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید