• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی—فائل فوٹو
بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی—فائل فوٹو

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ان کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ 1 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کے لیے بھارت کا دورہ کر رہی ہے۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 13 جون سے شروع ہو گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید