خطے کی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
مئی میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ماہانہ بنیادوں پر 10 اعشاریہ 61 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 8 اعشاریہ 23 فیصد بڑھ گئیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مئی 2026ء میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ماہانہ بنیادوں پر 10 اعشاریہ 61 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 8 اعشاریہ 23 فیصد بڑھنے کے بعد 1 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مئی 2025ء میں 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز اوراپریل 2026ء میں 1 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پاکستان کی مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات 5 اعشاریہ 61 فیصد کم ہونے کے بعد 27 ارب90 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔