• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں ثاقب چڈھر کی عبوری ضمانت منظور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں نامزد ثاقب چڈھر کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

عدالت نے ثاقب چڈھر کو 24 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ کی عدالت میں ہوئی جہاں عبوری ضمانت کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔

این سی سی آئی اے نے ثاقب چڈھر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد عدالت سے عبوری ریلیف حاصل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید