بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نشے کی حالت میں گھر آئے دوندیال کشواہا اور ان کی اہلیہ نیلم کشواہا کے درمیان جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دوندیال کشواہا نشے میں دھت ہو کر سسرال پہنچا، الزام ہے کہ اس نے گھر کا دروازہ زبردستی توڑا اور اندر داخل ہو کر اپنے کمسن بیٹے کو الٹا لٹکا دیا جس سے اس کی بیوی شدید خوفزدہ ہو گئی۔
گھبراہٹ میں نیلم کشواہا نے قریب پڑی لاٹھی اٹھا کر اپنے شوہر پر وار کر دیا۔
پہلا وار لگتے ہی وہ چارپائی پر گر گیا تاہم خاتون نے متعدد وار جاری رکھے جس کے نتیجے میں دوندیال موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد نیلم تقریباً 8 گھنٹے تک لاش کے پاس بیٹھی رہی، بعد ازاں وہ مندر گئی جہاں اس نے 10 منٹ تک اپنے گناہ کی معافی مانگی اور پھر تھانے پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔