• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے سونے کی ویڈیو وائرل، وائٹ ہاؤس کا سخت ردِعمل سامنے آ گیا

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی، جس میں وہ اوول آفس کی ایک تقریب کے دوران چند لمحوں کے لیے آنکھیں بند کیے دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں 79 سالہ صدر اپنی کرسی پر پیچھے کی جانب جھکے ہوئے نظر آتے ہیں، جس کے بعد کہا گیا کہ شاید وہ تقریب کے دوران اونگھ گئے تھے یا سو گئے تھے۔

یہ واقعہ وائٹ ہاؤس میں بیوٹی فل، کلین کول منصوبے سے متعلق ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔

تاہم وائٹ ہاؤس نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا، وائٹ ہاؤس کے ریپڈ ریسپانس اکاؤنٹ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میں صدر کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے دعوے بے بنیاد ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی صدر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے متحرک، قابلِ رسائی اور ذہین صدور میں سے ایک ہیں۔

ادھر یہ معاملہ امریکی کانگریس تک بھی پہنچ گیا، جہاں رکنِ کانگریس نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ایسی ویڈیوز دکھائیں جن میں بظاہر ٹرمپ مختلف تقریبات میں آنکھیں بند کیے نظر آتے ہیں۔

جواب میں مارکو روبیو نے کہا کہ میں نے کبھی انہیں سوتے نہیں دیکھا، حقیقت تو یہ ہے کہ یہ شخص سوتا ہی نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید