عمان کے مینا الفحل آئل ٹرمینل پر دھماکے کے بعد معطل کیے گئے آپریشنز بحال کر دیے گئے۔
بلوم برگ نیوز اور عمانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کر دی گئی۔
مینا الفحل آئل ٹرمینل پر دھماکے کے بعد خام تیل کی لوڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق دھماکا ٹرمینل کے سنگل بوائے مورنگ (SBM) برتھس کے قریب مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ہوا تھا۔
حملے کے وقت سے متعلق فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جبکہ شپنگ ڈیٹا کے مطابق متعدد سپر ٹینکرز مینا الفحل بندرگاہ کے قریب لنگر انداز دیکھے گئے تھے۔