امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی ایک اہم ترمیم منظور نہ ہو سکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر لنڈسے گراہم کی پیش کردہ ترمیم 50 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے مسترد کر دی گئی جس میں 4 ریپبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹ اراکین کا ساتھ دیا۔
مجوزہ قانون کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے شناختی دستاویزات اور شہریت کے ثبوت کی نئی شرائط عائد کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم ناقدین کے مطابق یہ اقدامات اہل ووٹروں کے حقِ رائے دہی کو محدود کر سکتے ہیں۔
ریپبلکن ارکان اس قانون کو امیگریشن سے متعلق فنڈنگ پیکیج کے ساتھ جوڑ کر منظور کروانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن انہیں مطلوبہ 60 ووٹ حاصل نہ ہو سکے۔
یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سینیٹ میں ریپبلکن قیادت کے لیے ایک اور سیاسی دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔