• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی 1 سال کی دوری کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی ہے۔

38 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا سے فاصلے کا فیصلہ کسی تشہیری حکمت عملی کا حصہ نہیں تھا بلکہ وہ ذہنی سکون، ذاتی زندگی اور وقت کے بہتر استعمال کے لیے تھا۔

تاپسی پنو نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز کا حصہ بننا، خود کو نمایاں رکھنا اور ہر وقت سرگرم دکھائی دینے کی دوڑ ذہنی طور پر تھکا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے فون سے سوشل میڈیا ایپس کو خذف کردیا اور حقیقی زندگی پر توجہ مرکوز کرلی، اس دوران مجھے احساس ہوا کہ یہ ہمارے وقت کا بڑا حصہ ضائع کررہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا سے دوری کے باعث مجھے پیشہ وارانہ سطح پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا، کئی برانڈز ایسے فنکاروں کو ترجیح دیتے ہیں، جن کی آن لائن موجودگی زیادہ ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی برانڈ کسی شخصیت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے، تو اسے اصل شناخت کی وجہ سے کرنا چاہیے، نہ کہ اسے کسی دوسرے کامیاب سوشل میڈیا شخصیت جیسا بننے پر مجبور کرنا چاہیے۔

تاپسی پنو اس وقت اپنے شوہر اور خاندان کے ساتھ ڈنمارک میں وقت گزار رہی ہیں، ان کی سادہ زندگی میں گھریلو کام، باغبانی، سائیکلنگ اور فٹنس سرگرمیاں شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید