فرنچ اوپن ٹینس کے مینز ایونٹ میں نمبر 2 سیڈ جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو فائنل میں پہنچ گئے۔
اُنہوں نے پہلے سیمی فائنل میں چیک ری پبلک کے جیکب مینسک کو 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرا دیا۔
پیرس میں کھیلے جا رہے سال کے دوسرے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں مینز ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل جرمنی کے ایلگزیندر زیوریو اور چیک ری پبلک کے جیکب مینسک کے درمیان کھیلا گیا۔
جس میں ایونٹ کے نمبر 2 سیڈ زیوریو کو 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی ملی، زیوریو نے پہلا سیٹ 7، 5 کے اسکور سے جیتا، دوسرے سیٹ میں اُنہوں نے باآسانی 6-3 سے فتح حاصل کی۔
تیسرا سیٹ جیکب مینسک نے 6-3 کے اسکور سے جیتا، چوتھے سیٹ میں زیوریو نے حریف کو کم بیک کا موقع نہیں دیا اور 6-3 سے فتح حاصل کرکے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی۔